چھٹیاں ہی چھٹیاں ،پنجاب میں عیدالفطر کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری

لاہور: پنجاب حکومت نے عیدالفطرکی تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیاہے جس کے تحت 26 سے 28 جون تک صوبے کے زیر انتظام اداروں میں چھٹی ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عید الفطرکے پرمسرت موقع پر 26 جون بروز پیر سے 28 جون بروزبدھ تک تعطیلات ہوں گی۔ ان ایام میں صوبائی حکومت کے ماتحت ادارے اور محکموں کے ملازمین چھٹیاں منائیں گے۔
واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے پیرکے روزعید الفطرہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس طرح سرکاری ملازمین ہفتے اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ 3 دن چھٹیاں منائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں