چودھری نثار کی نوازشریف سے ملاقات، ڈان لیکس پر نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی جس میں ڈان لیکس کا نیا نوٹیفکیشن جلد ازجلد جاری کرنے سمیت عسکری قیادت کے تحفظات کو دور کرنے پر اتفاق ہوا۔
گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی جس میں ڈان لیکس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور وحوض کیا گیا، اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم نواز شریف کوڈان لیکس کے حوالے سے نئے نوٹیفکیشن کے مندرجات سے آگاہ کیا اورانہیں اعتماد میں لیا جبکہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے درمیان اتفاق ہوا ہے کہ جلد از جلد ڈان لیکس کے نئے نوٹیفکیشن کو جاری کرکے عسکری قیادت کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں