چمن بارڈر پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین

آئی ایس پی آر کے مطابق 5 مئی کو افغان سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والے ایف سی اہلکاروں اور کلی جہانگیر اور کلی لقمان کے متاثرہ خاندانوں کے اعزاز میں تقریب منعد کی گئی .
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام متاثرین کے بچوں کو ایف سی کے سکول میں مفت تعلیم دی جائے گی .
اس موقع پر شہدا اور زخمیوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کیے گئے.
جبکہ ایف سی کے شہدا کے لیے ڈھائی کروڑ کے امدادی پیکج کا اعلان بھی کیا گیا.
جبکہ تقریب میں آرمی کی جانب سے متاثرین میں 1.428 ٹن راشن بھی تقسیم کیا گیا.
کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی خاطر قربانیاں دینے والوں کو تنہا نہیں چھوڑے گے.
متاثرین کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں