چاروں مسلح افواج کے سربراہان اورچیف آف سٹاف کمیٹی کی پاکستانی ٹیم کو مبارک باد

کوئی بھی چیز ٹیم ورک کو شکست نہیں دے سکتی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی ٹیم کو شاندار فتح پر مبارکباد دی.
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پوری ٹیم کیلئے عمرے کے ٹکٹ کا اعلان کیا ہے.

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کو شکست دے کر چیمپیئنز بننے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کوئی بھی چیز ٹیم ورک کو شکست نہیں دے سکتی اور پاکستان ہر خطرے کے خلاف ایک ٹیم کی مانند ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے بھی تاریخی فتح پر پاکستان ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کی جبکہ ایئر اور نیول چیفس نے بھی گرین شرٹ کی شاندار پرفارمنس پر مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں