چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں نیشنل سیکیورٹی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق منقدہ تقریب سے خطاب کیا.
جنرل زبیر محمود حیات کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں قوم کو باہمی اتحاد اور تعاون کی ضرورت ہے .
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں درپیش چیلنجز سے متعلق شرکاء کو اگاہ کیا .
چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک خطے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہے. جس سے لوگوں کو روزگار اور سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں