پی پی پی کا جے آئی ٹی کارروائی کی ویڈیو پبلک کرنےکامطالبہ

سینیٹر اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ ویڈیو رکارڈنگ سامنے نہ لانے سے جے آئی ٹی کی کاروائی مشکوک رہے گی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت جے آئی ٹی کو دھمکیاں دے رہی ہے۔سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ویڈیو منظر عام پر نہ لانے کی وجہ سے الزامات لگتے رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ سرکاری افسران نے نواز شریف کے بچوں کے ساتھ کوئی سختی برتی ہو گی،

ویڈیو ریکارڈنگ سامنے لانے سے شریف خاندان کے جے آئی ٹی پر الزامات کی حقیقت بھی معلوم ہو جائے گی۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اگر شریف خاندان کے پاس جے آئی ٹی سوالات کے جواب ہوتے تو یہ 3 اپریل 2016 کو ہی دے دیتے۔ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے معاملے پر حکومت ٹوپی ڈرامے کر رہی ہے، انھوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت جے آئی ٹی کو دھمکیاں دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں