پی سی بی نے افغان کرکٹ بورڈ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کابل دھماکوں کے بعد افغان کرکٹ بورڈ کے بیان کو غیرذمہ دارانہ قراردے دیا پی سی بی نے افغانستان کے ساتھ دوستانہ سیریز بھی منسوخ کردی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کابل دھماکوں کے بعد پاک افغان کرکٹ سیریز کے حوالے سے افغان کرکٹ بورڈ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا
پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں ترجمان پی سی بی نے کہا ہے کہ پاک افغان کرکٹ بورڈ کے ساتھ سیریز کا معاہدہ افغانستان میں امن سے مشروط تھا کابل دھماکوں کے فوری بعد افغان کرکٹ بورڈ کا رد عمل افسوس ناک تھا
پی سی بی نے مزید کہا ہے کہ افغان کرکٹ بورڈ حکام دورہ پاکستان میں اس بات پر زور دیتے رہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئیے مگر ان کا عمل اس کے بالکل برعکس ہے.
پی سی بی نے فوری طور پر افغانستان کے ساتھ سیریز کو بھی منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا .
بورڈ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ افغان کرکٹرز نے تمام صلاحیتیں پاکستان میں کھیل کر حاصل کی ہیں اور پاکستانی کرکٹرز نے افغان کرکٹ کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے .
پی سی بی نے سانحہ کابل کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے پر افسوس بھی کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں