پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں آج اینٹی کرپشن ٹربیونل اہم فیصلہ کرے گا
زرائع کے مطابق فیصلہ کرنے سے قبل ٹربیونل خالد لطیف کا موقف بھی جانے گا
خالد لطیف نے ایک روز قبل ٹربیونل سے کیس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کرنے کی استدعاکی تھی.
زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خالد لطیف نے ٹربیونل کی کاروائی میں شریک ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کوئی واضح موقف نہیں دیا.
ٹربیونل نے 24 مئی کو خالد لطیف سے بیان حلفی جمع کروانے کو کہا تھا. لیکن خالد لطیف نے اب تک کوئی بیان حلفی جمع نہیں کروایا .
طریقہ کار کے مطابق سماعت کی تاریخوں میں رد وبدل کے خواہش مند فریق کو بیان حلفی جمع کروانا لازم ہے .
جبکہ بیان حلفی میں سماعت کی تاریخ میں رد و بدل کی وجوہات بیان کرنا بھی لازم ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں