پی آئی ڈی کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان کا احتجاج

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو آج پی آئی ڈی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی اجازت نہ ملی جس پر پی ٹی آئی رہنماؤں شہریار آفریدی اورشبلی فراز نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےحکومت مخالف نعرے لگائے ۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں اور پی آئی ڈی انتظامیہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں نعیم الحق کا کہنا تھاکہ ان کی جماعت اپنی جدو جہد اور بڑھائے گی، لوگ کل کے جلسے میں دیکھ لیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف جتنی جلدی ہو استعفیٰ دیں ۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نواز حکومت اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال کرکے انفارمیشن کا بجٹ ذاتی تشہیر پر خرچ کر رہی ہیں، مریم اورنگزیب اقدام پر نظر ثانی کریں۔

اس موقع پر موجود پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کیلئے ہرسڑک پی آئی ڈی ہے۔ انہوں نے کل کا جلسہ پوری طاقت سے کرنے کا اعلان بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں