پہلے تولو پھر بولو، رشی کپور کی معذرت

نیوز ویوز(لاہور): کہتے ہیں جو بھی بولو سوچ سمجھ کر بولو۔کچھ ایسا ہی سبق معروف انڈین اداکار رشی کپور کو عمر کے اس وقت ملا جب انسان اپنی اولاد کو یہ سبق سکھا رہا ہوتا ہے۔

ہندوستان کے سپرسٹار رشی کپور نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل فادرز ڈے کے حوالے سے ایک متنازعہ ٹویٹ کے ذریعے ٹویٹر پر پاک بھارت جنگ چھیڑی۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی عوام کو میچ جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے بات کا بتنگڑ بنا لیا، میں نے کہا بھی کہ مجھ سے غلطی ہو گئی لیکن لوگوں نے میرا جواب سنا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے میرے متعلق بہت غلط باتیں کیں مگر میں پریشان نہیں ہوتا کیونکہ بچے ہمارے ہوں یا پاکستان کے سب چھوٹی موٹی بدمعاشی کرتے ہیں، بچوں کو کرکٹ ٹیموں کو سپورٹ کرنا چاہئے مگر غیراخلاقی باتیں نہیں کرنی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ پر نہ تو سیاست کرنی چاہئے اور نہ ایک دوسرے کے مذہب کو برا بھلا کہنا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ صرف پیار کی بات کرتا ہوں، میں غلط ہوں آپ صحیح ہیں، میں ہار گیا، آپ جیت گئے۔

رشی کپور نے مزید کہا کہ چاہتا ہوں دونوں ملکوں کے عوام محبت اور امن سے رہیں، پاکستان کی عوام کی محبت کا شکرگزار ہوں، جیت پر پاکستان کو فوراً مبارکباد دی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹویٹ صرف مذاق تھا، میرا مقصد کسی کا دل دکھانا ہرگز نہیں تھا، میں پاکستان کی عوام سے بہت پیار کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں