پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد: یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا فیصلہ ، اوگرا نے سمری وزیر خزانہ کو ارسال کردی۔ سمری میں مٹی کے تیل میں 15 جب کہ لائٹ ڈیزل میں 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ہے، اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے اضافے کی سمری بھجوادی، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ تیس اپریل کو وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشہ ماہ اوگرا نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے اور مٹی کے تیل میں قیمت میں ساڑھے 17 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کیا جائے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے یٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 1، 1 روپے اضافے جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی تھیں۔ گزشتہ ماہ مصنوعات میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 74 روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت 83 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں