پورے ملک میں شب برأت مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی

ملک بھرمیں شب برات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، اس موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مساجد اور قبرستانوں کی سیکورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

شب برات کے موقع پرمساجد، گھروں اور دیگر مقامات کو برقی قمقموں سےسجایا گیا اورمحافل کا انعقاد کیا گیا،جہاں علماء کرام نے شب برات کی فضیلت بیان کی اورنعت خوانوں نےنعت خوانی کی،شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پرفاتحہ خوانی کیلئے بڑی تعداد میں قبرستانوں کا رخ کیا اور قبروں پر گُل پاشی کی۔

دوسری جانب مختلف علاقوں میں شہریوں کو شب برات کے موقع پر بھی لوڈشیڈنگ کی شکایت کا سامنا رہا ، شب برات کے حوالے سے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں