پورا پاکستان مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے،2018کےالیکشن میں دودھ کادودھ اورپانی کا پانی ہوجائےگا:وزیر اعلیٰ شہباز شریف

نیوزویوز:(لاہور):وزیر اعلیٰ شہباز شریف نےورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے مسلم لیگ کے کارکنوں اور نواز شریف کے سپاہیوں کو سلام پیش کرتا ہوں.صرف این اے 120 ہی نہیں پورا پاکستان مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے.این اے 120 کے کارکنوں کو کلثوم بھابھی کی جیت پر مبارکباد دیتا ہوں.مختلف زمانوں اور حالات میں الیکشن لڑتے رہے ہیں.:2018کےالیکشن میں دودھ کادودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا.مسلم لیگ ن کے دوستوں کی دعاؤں نے فتح یقینی بنادی.مسلم لیگ ن نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے.
حکومت آنے سے پہلے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی،آج لوڈشیڈنگ کہاں ہے؟میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے کام پر لگا ہوا تھا چھوہارے نہیں بیچ رہا تھا .لوڈشیڈنگ ہوتی تواس ہال میں اب تک کئی مرتبہ جاچکی ہوتی.آج لوڈ شیڈنگ کا دور دور تک نشان نہیں،خزانہ لوٹنے والے آج قوم کولیکچردے رہےہیں،نندی پورپراجیکٹ میں عوام کی جیبیں کٹ گئیں،مسلم لیگ ن کی حکومت سے پہلے کئی کئی گھنٹے مسلسل بجلی کی لوڈ شیڈنگ تھی ،عوام کی جیبیں کاٹنے والے آج ٹی وی پر بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں.خان صاحب بتائیں انہوں نے کے پی کے کیلیے کیا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں