پنجاب پولیس کے 300اہلکار اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن کورس کریں گے

لاہور(نیوز اینڈ ویوز خصوصی):پنجاب پولیس کے 300اہلکار اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن کورس کریں گے۔سینٹرل پولیس آفس نے کورس میں شرکت کرنے والے اہلکاروں کے ناموں کی فہرست جاری کردی۔کورس میں لاہور ،شخپورہ،ڈیرہ غازی خان،فیصل آباد،گوجرانوالہ کے اہلکار شریک ہونگے۔کورس میں شیخوپورہ سے 1جبکہ ڈیرہ غازی خان سے 107فیصل آباد سے 1جبکہ گوجرانوالہ سے 2 لاہور کے 189پولیس اہلکار اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن کورس میں شریک ہونگے۔پنجاب پولیس کا اسپیشلائزڈ کورس 3اپریل سے شروع ۔لاہور:کورس میں پولیس اہلکاروں کو سائسنسی طریقوں سے تفتیش کو مکمل کرنے کی تربیت دی جائے گی،پولیس اہلکاروں کو کورس کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی سے اسفادہ حاصل کرنے کی تربیت بھی دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں