پنجاب رینجرز کی مختلف  کارروائیوں میں 20مشتبہ افراد زیر حراست

نیوز ویوز(لاہور): پاکستان کے اہم سیکیوریٹی اداروں پنجاب رینجرز سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس ادارے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران 20مشتبہ افرادکو زیر حراست لے کر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز ، سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس اداروں نےکھاریاں اور سرائے عالمگیر کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن میں 20مشتبہ افراد حراست میں لیے گئے اور ملزمان سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں