پرتگال میں ’آسمانی بجلی‘ بہت بڑا نقصان ہوگیا

وسط پرتگال میں ممکنہ طور پر آسمانی بجلی سے لگنے والی آگ میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔وسطی پرتگال کے جنگلات کے علاقے میں آگ لگنے سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکومت نے ہلاکتوں پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔کوئمبرا کے قریب واقعے پنیلا میں آگ لگی ہوئی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ آگ آسمانی بجلی گرنے سے لگی ہے۔اس آگ میں ہلاک ہونے والے میں سے زیادہ کی لاشیں گاڑیوں سے ملی ہے کیونکہ وہ علاقے سے نکلنی کی کوشش میں تھے۔پرتگال کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے سینکڑوں فائر فائر فائٹرز مصروف ہیں۔آگ بجھانے میں مدد کے لیے سپین اور فرانس نے آگ بجھانے والے جہاز پرتگال بھیجے ہیں۔ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ایک جہاز دھوئیں کے بادلوں کے قریب سے گزر رہا ہے۔آگ بجھانے میں مصروف اہلکار کچھ دیر کے لیے آرام کر رہے ہیں۔ پرتگال کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ حالیہ عرصے میں سب سے زیادہ اندوہناک واقعہ ہے۔پرتگال کے دارالحکومت لسبن سے شمال مشرق میں آگ لگی ہے اور اس سے 200 کلومیٹر کا علاقہ متاثر ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں