پاک چین سٹڈی سینٹر سے دونوں ممالک کی عوام کو تحقیق کی سہولت ملے گی :سرتاج عزیز

نیوز ویوز (اسلام آباد) مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں سی پیک منصوبہ سے پاکستان اور چین کا تعلق مزید مضبوط ہوا ، ون بیلٹ ون روڈ فورم میں دونوں ممالک کے تھنک ٹینکس کو باہم ملانے کی بات کی گئی اسلام آباد میں پاک چین سٹڈی سینٹر کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ چین دنیا کی بڑی معاشی طاقت ہے ، سی پیک کے باعث گزشتہ چار سالوں سے یہ تعلق مزید مضبوط ہوا ہے ،مشیر خارجہ نے کہا کہ بیلٹ روڈ منصوبہ خطے کے لوگوں کو جوڑنے میں اہم ہوگا ، پاکستان چین آہنی دوست ہیں ، سٹڈی سینٹر سے دونوں ممالک کے لوگوں کو تحقیق کی سہولت میسر آئے گی ، پاک چین سٹڈی سینٹر ایک سنگ میل ثابت ہوگا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر سن وی ڈانگ کا کہنا تھا کہ چین پرامن ہمسائیگی کے اصول پر کاربند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ پرامن تعاون کی ایک مثال ہے جس سے تمام ممالک کو فائدہ ہوگا چینی سفیر کا کہنا تھا کہ سی پیک بیلٹ روڈ منصوبے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ۔ پاکستان کے تھنک ٹینک چین سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں