پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے. وزیراعظم نوازشریف

ہانگ زو میں وزیراعظم نوازشریف سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری چی جون نے ملاقات کی ہے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ چی جون کی جانب سے وزیراعظم کو زی جیانگ صوبے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی فولاد سے مضبوط اور ہمالیہ سے بلند ہے اور سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ ویژن کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ زی جیانگ کے پاکستان کے ساتھ مضبوط کاروباری تعلقات ہیں جب کہ پاکستان اور چین عوام کی خوشحالی کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔
سیکرٹری سی پی سی کمیٹی چی جون نے کہا کہ پاک چین تعلقات مشترکہ تاریخ اور ثقافت پرمبنی ہیں اوردونوں ممالک میں معاشی شعبوں میں تعلقات بڑھانے چاہیے۔ چی جون کا کہنا تھا کہ کہ زی جیانگ معاشی حب اورتاریخی طور پرسلک روٹ کا حصہ ہے جب کہ پچھلے سال زی جیانگ نے ساڑھے تین ارب ڈالر کا کاروبارکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں