پاک بحریہ کی 21ویں ائیر ڈیفنس بٹالین کی عمارت کی تعمیر کا افتتاح

نیوز ویوز(کراچی) : پاک بحریہ کی 21ویں ائیر ڈیفنس بٹالین یونٹ کے تعمیراتی کام کی افتتاحی تقریب اورماڑہ میں منعقد ہوئی، اے ڈی بی یونٹ کیلئے یہ ایک مستقل اور مخصوص عمارت کی تعمیر کا آغاز ہے۔پاک نیوی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے،

21ویں ائیر ڈیفنس بٹالین کا قیام 2005ء میں عمل میں آیا جس کا مقصد پاک بحریہ کے تمام یونٹس اور مخصوص قومی عمارات و تنصیبات کو سطح زمین سے فضائی دفاع مہیا کرنا ہے، اس مقصد کے حصول کیلئے بٹالین کو اسٹیٹ آف دی آرٹ ائیر ڈیفنس گنز، زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں اور ائیر ڈیفنس ریڈارز سے لیس کیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا جو انتہائی اہم نوعیت کے اس منصوبے سے منسلک ہیں۔، ان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے تمام ترقیاتی منصوبوں میں فضائی دفاع نیول ہیڈکوارٹرز کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور کوسٹل کمانڈ کے اس اہم جزو کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے تاکہ ملکی دفاع کو مزید مؤثر بنایا جاسکے۔انہوں نے 21ویں ائیر ڈیفنس بٹالین کے تعمیراتی کام کے آغاز پر یونٹ کے افسران اور جوانوں کو مبارکباد پیش کی اور منصوبے کی تکمیل پر بھرپور توجہ دینے اور مکمل احتیاط برتنے کی ہدایت کی۔

ہر جگہ ہر وقت باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں

www. newsandviews.com.pk

Twitter:  newsandviewspak

Facebook:  newsandviewspk

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں