پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارسوشل میڈیاپر توہین رسالت کے مجرم کو پھانسی کی سزا سنادی گئی، تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے توہین رسالت کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی کی سزا سنا ئی ہے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جسٹس شبیر احمد کی سربراہی میں اہم ترین مقدمے کی سماعت ہوئی ،عدالت کو بتایا گیا ہے کہ گرفتار شخص کا تعلق لاہور سے جسے گزشتہ سال بہاولپور سے گرفتار کیا گیا تھا۔یہ شخص سوشل میڈیا پر توہین رسالت کا مرتکب ہوا اور ازواج مطہرات سے متعلق گستاخانہ مواد بھی پوسٹ کرتا رہا جس کے عدالت کو ٹھوس ثبوت بھی فراہم کئے گئے جس کے بعد عدالت نے گرفتار شخص کو پھانسی کی سزا سنا دی ہے سائبر قوانین کے تحت اس سزا کو اب تک دی جانے والی سزاوں میں سب سے سخت ترین سزا قراردیاجارہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں