پاکستان کا بھارت سے تجارتی تعلقات ختم، سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ

قومی سلامتی کمیٹی نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے جانے، بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود اور تجارتی تعلقات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مسلح افواج کو چوکنا رہنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس کے اعلامیے میں 5 فیصلوں کا ذکر کیا گیا ہے جو کہ درج ذیل ہیں

 بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ

 بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کی جائے۔

 دوطرفہ معاہدوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ

۔ 4– مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ

5– 14اور 15 اگست کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے اور یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے بھارت کی بہیمانہ نسلی نظریات پر مبنی پالیسیاں عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے تمام سفارتی راستے اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں