پاکستان میں لاکھوں فرزندان اسلام،آج اعتکاف پربیٹھیں گے

نیوز ویوز(اسلام آباد) ماہ صیام کے تیسرے عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی اعتکاف کی تیاریاں شروع ہوگئیں، پاکستان بھر میں فرزاندان اسلام آج سے اعتکاف میں بیٹھیں۔ گے پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں مسلمان آج شام اعتکاف میں بیٹھ جائینگے، لاہور کی بادشاہی مسجد اور اسلام آباد کی فیصل مسجد میں اعتکاف کیلئے بڑی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،جب کہ مختلف مساجد میں پیشگی اندراج کروالیا گیا ہے لاکھوں اہل ایمان آج سے عصر کی نماز کے بعد اعتکاف کا آغاز کریں گے جو شوال کا چاند نظر آنے تک جاری رہے گا۔ معتکف حضرت محمد ﷺکی سنت کی پیروی میں مساجد اور گھروں میں مخصوص جگہوں پر اعتکاف بیٹھتے ہیںمردوں کے لئے اعتکاف کی سنت رمضان کے آخری دس روز کیلئے خود کو مسجد تک، جب کہ خواتین کیلئے گھروں تک محدود ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں