پاکستان میں جشن،بھارت میں صف ماتم

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان کی شاندار کامیابی پر پورے ملک میں جشن کا سماں بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں منچلوں کے بھنگڑے مٹھایا تقسیم کی گئی.

ڈھول کی تھاپ پر بگہ جگہ رقص پاکستانیوں نے شکرانے کے نوافل ادا کیے.

چمپئن سوشل.میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا لوگوں کی ایک دوسرے کو مبارک بادیں.پوری دنیا میں جہاں جہاں پاکستانی آباد ہیں ہر جگہ جشن منایا گیا.

دوسری جانب بھارت میں صف ماتم بچھ گئی بھارتیوں نے اپنے ٹی وی توڑ ڈالے ہر طرف آہیں اور سسکیاں دیکھنے میں آئی.

پاکستانی ٹیم نے اوول کے میدان میں بھارت کا سارا غرور خاک میں ملا دیا.

مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کی جیت پر جشن منایا گیا پاکستانی پرچم لہرائے گئے اور کر طرف کشمیر بنے گا پاکستان کی صدائیں گونجتی رہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں