پاکستان ترقی و خوشحالی کی طرف ٹیک آف کر چکا ہے. شہباز شریف

لاہورمیں وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی، جس میں ملک کودرپیش چیلنجز اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تبنادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا چارسالہ دور شفافیت ، دیانت ، امانت اور محنت سے عبارت ہے، وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی وخوشحالی کی منزل کی جانب ٹیک آف کر چکا ہے ۔ ماضی کی حکومتوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کرپشن کے قبرستان بنائے جب کہ ہماری حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت، معیار اور رفتار کا شاہکار ہیں، ہم عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے اور کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے
شہبازشریف نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو رفتار اور معیار کے ساتھ مکمل کیا جا رہا ہے، اپنے دور میں لوٹ ماراور کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے والوں کو عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔ باشعورعوام نے ترقی کے مخالف عناصر کی منفی سیاست کو دفن کردیا ہے پاکستانی قوم اب کسی سیاسی بازیگر کو اپنے روشن مستقبل سے نہیں کھیلنے دے گی۔ دھرنا سیاست کرنے والوں کو 2018 میں بھی ناکامی کا سامنا کرنے پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں