پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں. طیب اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے، انہوں نے کہاکہ مسئلے کا مذاکراتی حل پاکستان اور بھارت کے مفاد میں ہے۔

بھارت کے دورہ کے موقع پر ترک صدر طیب اردوان نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ضروری ہوا تو ترکی اس معاملے میں شامل ہوسکتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر مسئلے کا مذاکراتی حل دونوں ملکوں کے مفاد میں ہو گا، ستر سالہ دیرینہ تنازعے کے حل سے دونوں ملکوں کو ریلیف ملے گا اور خطے میں امن قائم ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں