پاکستانی پہلی سپر ہیرو فلم ’’پراجیکٹ غازی‘‘ کا ٹریلر منظرِ عام پر

نیوز ویوز (کراچی): پاکستان میں سپر ہیرو فلمیں بہت شوق سے دیکھی جاتی ہیں مگر اس کے زیادہ تر کردار ہالی وڈ کے ہوتے ہیں جیسے سپر مین، بیٹ مین یا اسپائیڈر میں مگر اب آ رہا ہے پاکستان کا اپنا ذاتی سپر ہیرو۔

پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم’’پراجیکٹ غازی‘‘ عنقریب ریلیز ہونے والی ہے، اس کی نمائش کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں اور اب فلم کی پروموشن دھڑا دھڑ جاری ہے۔

سائنس فکشن فلم ’’پراجیکٹ غازی‘‘کا ٹریلر لا نچ کرنے کی تقریب کراچی میں ہوئی، جس میں اسٹا رکاسٹ بھی آئی۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار ہمایوں سعید، سائرہ شہروز، شہریار منور، عدنان جعفر اور طلعت حسین شامل ہیں۔

فلم کی کاسٹ کاکہنا تھاکہ انہوں نے اس فلم کے لیے سخت محنت کی ہے جبکہ ڈائریکٹر نادر شاہ نے کہا کہ وہ فلم کو روایتی فلموں سے ہٹ کر کچھ دکھانا چاہتے ہیں۔ امید ہے کہ فلم ’پراجیکٹ غازی‘ کے ہالی ووڈ طرز کے ایکشن شائقین کو گرویدہ بنالیں گے۔

فلم میں ولن کا کردار عدنان جعفر نے ادا کیا ہے جو سوشل میڈیا پر پہلے ہی شائقین میں مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں