تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست،سیریز پاکستان کے نام

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں 6وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2سے جیت لی۔ پاکستان نے234 رنز کا ہدف 44ویں اوور میں پورا کرلیا۔

شعیب ملک2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 2چھکے اور 10چوکے شامل ہیں ۔شعیب ملک مین آف دی میچ اورمین آف دی سیریزقرارپائے۔
شعیب ملک نے میچ کا آخری چھکا لگا کر اپنے کرئیر کی 9ویں سینچری بنائی.
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ81 رنز اور سرفراز احمد24 رنز بناکر قابل زکر رہے۔

میچ میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر نہ چل سکا ۔کامران اکمل صفر اور احمد شہزاد 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ بابر اعظم 16 رنز ہی بناسکے۔

ویسٹ انڈیز کے شینن گیبریل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 234رنز کا ہدف دیا تھا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ نے سب سے زیادہ 71رنز جبکہ جیسن محمد نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کی اور 59رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا ،ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 31 رنز پر گر ی جب لیوس 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، والٹن 19 اور پاول 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،چوتھی وکٹ کی شراکت میںشائی ہوپ اور جیسن محمد نے 101 رنز بنائے.

ویسٹ انڈیز کے جیسن محمد 59 اور شائی ہوپ 71 رنز بناکرنمایاں رہے، اس طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے ۔

محمد عامر ،جنید خان اور شاداب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حسن علی اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں