پانامہ قوم کا نہیں عمران خان کا سیاسی مسئلہ ہے.مریم اورنگزیب


وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا.کہ عمران خان جھوٹ، نا اہلی اور فسادی سیاست سے پوری قوم کا صبر آزما رہے ہیں۔
پاناما کیس کے حوالے سے عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان پاناما کے فیصلے کے ٹھیکے دار نہ بنیں، پاناما قوم کا نہیں عمران خان کا سیاسی مسئلہ ہے.
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمرن خان پاناما کا فیصلہ سپریم کورٹ پر چھوڑیں اور الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کے حوالے سےاپنا جواب دیں.اگر انھوں نے چوری نہیں کی تو تلاشی دیں.
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان کو مسترد کر چکے ہیں، 2018 ءمیں پاکستان سے رخصت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں