پاناما کیس کے فیصلے پر بھی سٹے بازی

پاناما کیس میں جہاں لوگ قیاس آرائیاں کررہے ہیں وہیں سٹے باز بھی میدان میں آگئے ہیں۔
مقامی خبر رساں ادارےکے مطابق ملک میں جہاں ہر جانب پاناما کیس کا فیصلہ موضوع بحث بناہوا ہے وہیں سٹے بازوں نے بھی اس پر نظریں گاڑھ رکھی ہیں۔ ملک بھر میں بکیوں نے اپنے اپنے ریٹ فکس کردیئے ہیں اور سٹے باز ممکنہ فیصلے پر بڑی بڑی رقم داؤ پر لگارہے ہیں۔
لاہور کے بُکیوں نے وزیراعظم نواز شریف کو فیوریٹ قرار دے دیا ہے، جس کی وجہ سے ان کے حق میں فیصلہ آنے کابھاؤ 50 پیسے جب کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے پر 2 روپے رکھا ہے اور بُک کل دوپہر 12 بجے تک کُھلی رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں