پاناما کیس میں ناکامی کے بعد اپوزیشن ڈان لیکس کو بیساکھی کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے.مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ راہداری کے ذریعے خطے کے 65ملکوں کو جوڑا جا رہا ہے
ون روڈ ون بیلٹ کے ذریعے پورے خطے کی تجارت کو فروغ ملے گا
انہوں نے مزید کہا کہ چائینز کلچرل سینٹر میں میڈیا کے لیےبھی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس کے حوالے سے سرکاری رپورٹ ابھی جاری نہیں ہوئی :
اپوزیشن پانامہ کیس کے فیصلے کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے
اپوزیشن پانامہ فیصلے سے مایوس ہو کر ڈان لیکس پر سیاست کرنا چاہ رہی ہے.
جھوٹے الزامات لگانے کی روایت اب ختم ہونی چاہیے.انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ہررپورٹ اور فیصلے کے بعد عمران خان رونا شروع کر دیتے ہیں عمران خان کو مریم نواز پر جھوٹے الزام لگانے پر معافی مانگنی چاہیے
ڈان لیکس کے حوالے سے مریم نواز کا نام غلط جوڑا جا رہا ہے
ڈان لیکس کی رپورٹ کا انتظار کیا جائے، ذرائع کی خبریں بند ہونی چاہئیں

انہوں نے پیپلزپارٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایااور کہا کہ زرداری صاحب کے دور میں جو کچھ ہوا عوام اچھی طرح جانتی ہے
حکومت نے ساڑھے تین سال میں گزشتہ ادوار کے گند کو صاف کیا
وزیراعظم نواز شریف پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں