پاناما کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ من و عن تسلیم کیا جائے، ن لیگ کا مشاورتی اجلاس

وزیرا عظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کیا جائے، کچھ تحفظات ہیں مگر انہیں بہانہ بھی نہیں بنایا جائے گا، جے آئی ٹی سے بھرپور تعاون کریں گے، اپوزیشن انتشار چاہتی ہے، مگر کامیاب نہیں ہو گی، اپوزیشن نے پہلے کہا کہ عدالت کا فیصلہ مانیں گے اب بھاگ گئی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے، اب بھی اس پر قائم ہیں۔

پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے پہلے مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزراء چوہدری نثار، شاہد خاقان، احسن اقبال، خواجہ آصف، سعد رفیق، مریم اورنگزیب کے علاوہ سینیٹر پرویز رشید،مشیر عرفان صدیقی، معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے شرکت کی.

اجلاس میں قانونی ماہرین نے فیصلے پر تفصیلی بریفنگ دی ،جے آئی ٹی کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں