پاناما عمل درآمد کیس کی سماعت آج ہوگی

نیوز ویوز(اسلام آباد): پانامہ کیس کے بعد ایک اور اہم کیس پاناما عمل درآمد کیس بھی ہے اور سپریم کورٹ میں پاناما عمل درآمد کیس کی سماعت آج چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ کرے گا۔

گزشتہ سماعت وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی اور جے آئی ٹی اراکین کے سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کے سبب پیر تک ملتوی کی گئی تھی۔

گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل اشتر اوصاف عدالت میں پیش ہوئے تاہم عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

اس سے قبل سپریم کورٹ جے آئی ٹی میں گواہوں کے بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں