پاناما جے آئی ٹی حسین نواز کی چوتھی پیشی

وزیراعظم کے بڑے بیٹے حسین نوازآج پاناما کیس میں بننے والی جے آئی ٹی کے سامنے چوتھی بارپیش ہوگئے جب کہ جے آئی ٹی نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی آج طلب کیا ہے۔ گزشتہ روزوزیراعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز نے بھی جی آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا تھا جہاں ان سے 7 گھنٹے پوچھ کی گئی تھی۔
حسین نوازکی پیشی کے باعث جے آئی ٹی کے دفترکے باہرسکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے ہیں، جس کے بعد آج فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی جانے والا مرکزی راستہ بند کردیا گیا ہے تاہم فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی جانے کیلئے بیت المال کے دفتر والا راستہ کھلا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں