پاسبان کااتوار کو نمائش چورنگی تا کراچی پریس کلب’ کرپشن مردہ باد‘ریلی نکالنے کا اعلان

نیوزویوز:(کراچی )پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ پاسبان کے زیر اہتمام ’’کرپشن مردہ باد‘‘ موٹرسائیکل ریلی کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں ۔عوام اور پاسبان کرپشن کرنے والے بااثر حکمرانوں اور سیاستدانوں کا کڑا احتساب چاہتے ہیں ،کرپٹ عناصر کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی جائے اور لوٹی گئی دولت واپس لے کرقومی خزانے میں جمع کی جائے ۔ پاسبان کے زیر اہتمام’’ کرپشن مردہ باد ‘‘ ریلی کے اعلان نے پاسبان ورکرز میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا کیا ہے یہ جوش و خروش قابل دیدہے ۔ وہ ’’کرپشن مردہ باد‘‘ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں لیاری ،صدر ،جمشید روڈ اور گلشن اقبال کے دورے کے موقع پر پاسبان کے ذمہ داران اور ورکرز سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ عبدالحاکم قائد نے کہا کہ’’ کرپشن مردہ باد ‘‘ ریلی اتوار 15اکتوبر کو3بجے دن نمائش چورنگی تا کراچی پریس کلب نکالی جائے گی ۔ پاسبان ورکرز مزار قائد کے سامنے جمع ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پاسبان نے موٹرسائیکل پرڈبل سواری کی پابندی کا مقدمہ جیتا تھا اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری بحال کروائی تھی اب کرپشن کرنے والوں کو جیلوں میں بھجوانے اور مخلص ،محب وطن ایماندار اور خدمتگار لوگوں کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے کی تحریک شروع کردی ہے #

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں