پارہ چنار مسافر وین بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دس جابحق،متعدد افراد زخمی

پارہ چنار کے علاقے گودر میں پارہ چنار سے سدہ جانے والی مسافر وین سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔ واقعے کے فوری بعد مقامی افراد اور امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ اسپتال انتظامیہ نے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 13 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے، دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعدادعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کررہی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی کارروائیوں کے لیے خصوصی طور پر ایم آئی17 ہیلی کاپٹر پارہ چنار پہنچایا گیا، جس کے ذریعے شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کردیا گیاہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے لیے ہر ممکن بہتر طبی سہولیات یقینی بنائی جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں