پارٹی فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کا موقف مسترد

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کا موقف مسترد کرتے ہوئے توہین عدالت کے معاملے کو پارٹی فنڈنگ کیس سے الگ کردیا۔
چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ اور عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کے دائرہ سماعت پر فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا موقف مسترد کرتے ہوئے توہین عدالت کے معاملے کو پارٹی فنڈنگ کیس سے الگ کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کا مکمل اختیار ہے جب کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت الگ کریں گے۔

الیکشن کمیشن نےعمران خان کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دیتے ہوئے عمران خان کے خلاف توہین عدالت اور پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں