ٹرینوں کے درمیان تصادم

کوٹری کے قریب میٹنگ اور بھولاری پل کےدرمیان مال بردارٹرینوں کی ٹکرسےکئی بوگیاں ایک دوسرے پر چڑھ گئیں جس سے اپ اور ڈاؤن ٹریکس پر ٹرینوں کی آمدورفت بندہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق تیل سپلائی کرنےوالی مال گاڑی کوکنٹینر بردار مال گاڑی نےعقب سےٹکرماردی جس سے آئل گاڑی کی آٹھ اور کنٹینر بردار مال گاڑی کی انیس بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، جس سے اپ اور ڈاؤن ٹریکس پر ریلوے ٹریفک بلاک ہوگئی جبکہ کراچی اور پنجاب جانے والی ٹرینوں کی آمد ورفت بھی معطل ہوگئی ہے۔

ڈی ایس ریلوے کا کہنا ہےغلطی کنٹینر بردار ٹرین کے ڈرائیور کی لگ رہی ہے، ٹریک کی بحالی میں 8 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ میں کنٹینر بردار مال گاڑی کا فائر مین معمولی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ادھر پشاور سے آنے والی خوشحال خان خٹک اور خیبر میل ایکسپریس کو کوٹری اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں