ٹرمپ انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنے تحقیقات جاری

امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات کی تحقیقات میں صدر ٹرمپ بھی شامل ہو گئے.
ادھرٹرمپ نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے روسی مداخلت کی جعلی خبر کا کوئی ثبوت نہیں ملا تو اب انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔یہ خوب ہے ۔
امریکی اخبارات واشنگٹن پوسٹ اور نیو یارک ٹائمز کے مطابق خصوصی تفتیشی افسر روبرٹ میولر اب ان امکانات کا جائزہ بھی لے رہے ہیں کہ آیا موجودہ امریکی صدر نے انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی تھی۔
ایسے الزامات اس وقت سامنے آئے تھے جب گزشتہ ماہ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی کو برطرف کر دیا تھا۔
ایف بی آئی کے ایک اور سابق سربراہ میولر کو ٹرمپ کی سیاسی مہم کے روس کے ساتھ ممکنہ رابطوں کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں