ٹرانسفارمرز؛دی لاسٹ نائٹ‘ تھری ڈی کا آج پریمیئر

نیوز ویوز(ہالی وڈ): دنیا میں شاید ہی کوئی سائینس فکشن فلمز کا فین ہع جس نے ٹرانسفارم سیریز نہ دیکھی ہو۔ آجٹرانسفارمرز فائیو؛ ایکشن سے بھرپور ٹرانسفارمرز سلسلے کی نئی تھری ڈی سائنس فکشن ایڈونچر فلم ٹرانسفارمرز؛ دی لاسٹ نائٹ کابرطانیہ میں رنگا رنگ پریمیئر ہوا جس میں ستاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیئے۔

لندن کے لیسسٹراسکوائر( Leicester Square)میں منعقدہ پریمیئر میں فلم کی ہدایتکار مائیکل واہلبرگ اوردیگر کئی فنکاروں نے شرکت کی اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

ہالی ووڈ کے نامور ہدایت کارمائیکل بے کی سائنس فکشن ،ایکشن، ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور اس فلم میں گزشتہ حصے کی طرح اس باربھی مائیکل واہلبرگ مرکزی کردارادا کرتے نظر آئیں گے۔

دیوہیکل روبوٹس کے ذریعے انسانوں کی دنیا میں تباہی مچاتی شیطانی طاقتوں کیخلاف جنگ کے گرد گھومتی ٹرانسفامرزسیریز کے پانچویں حصے میں واہلبرگ سمیت اسٹیفن مرچنٹ، جیف پنکنر، ایزابیلا مونر، جین ڈوجاردن، پیٹر جولن اور جیروڈکارمی کل اہم کردارادا کررہے ہیں۔

ایگزیکٹو پروڈیوسر اسٹیون اسپلبرگ کی یہ تھری ڈی سائنس فکشن ایکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت 23 جون کوامریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں