وزیر اعلی پنجاب کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر چنیوٹ کا اچانک دورہ

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اچانک دورے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چنیوٹ پہنچ گئے.
وزیراعلیٰ بغیر کسی پروٹوکول کے ہسپتال پہنچے،انتظامیہ اورعملہ دورے سے بلکل لا علم تھا
وزیراعلی نے اسپتال میں مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا
بعض مریضوں نے علاج معالجے کے حوالے سے وزیر اعلی کو شکایت کیں وزیراعلیٰ نے موقع پر ہی شکایات کے ازالے کیلئے احکامات جاری کئے.
مریضوں کے لواحقین نے وزیراعلیٰ کو دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔
وزیراعلیٰ نے فیصل آباد چینوٹ روڈ کو مزید علاقوں تک توسیع دینے کا اعلان بھی کیا
وزیراعلیٰ کارڈیک کئر یونٹ پوری طرح فنکشنل نہ ہونے پر عملے پر برہم بھی ہوئے اور فوری طور پر اقدامات کرنے کا حکم دیا
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کروڑو ں روپے کے فنڈ سے فراہم کی گئی سہولتوں کو ہر صورت عام آدمی کے فائدے کیلئے استعمال ہونا چاہیے۔
وزیراعلیٰ نے اسپتال میں علاج معالجے کی عمومی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم نے غریب آدمی کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کا عزم کرلیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں