وزیر اعلی سندھ کا امتحانی مراکز کا دورہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں دو کالجز میں امتحانی مراکز کا دورہ کیا ہے.اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ وہ خوش ہیں کہ طلبہ نقل چھوڑ کر محنت سے امتحان دے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے پی ای سی ایچ ایس بوائز کالج اور ڈی جے سائنس کالج کا دورہ کیا اور طالب علموں سے امتحان کی تیاری اور مسائل کے حوالے سے بات چیت بھی کی۔
انہوں نے طالبعلموں کو بتایا کہ انہوں نے بھی ڈی جے سائنس کالج سے تعلیم حاصل کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پرنسپل آفس میں جاکر اپنے دور طالبعلمی کے پرنسپل کا نام بھی دیکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں