وزیر اعلیٰ پنجاب کا کاہنہ، لاہور میں شہرِِِ خاموشاں کا دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کاکاہنہ میں شہر خاموشاں(مقامی قبرستان) کا اچانک دورہ۔وزیراعلیٰ نے شہر خاموشاں میں تجہیز و تدفین کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتو ں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے میتیں رکھنے کیلئے جگہ کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے جنازگاہ سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہر خاموشاں (مقامی قبرستان)میں تجہیز و تدفین کیلئے شاندار سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ۔شہر خاموشاں کاہنہ کی طرز پر ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی شہر خاموشاں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

جدید قبرستانوں کا قیام آبادی بڑھنے کے ساتھ وقت کا تقاضا ہے۔ پنجاب کے شہروں میں اس طرح کے جدید قبرستان بنائے جائیں گے۔ہم سب نے اللہ تعالیٰ کی طرف واپس لوٹ کر جانا ہے

شہر خاموشاں میں جدید قبرستان کے حوالے سے تمام تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور جدید ترین قبرستان ہے۔

طارق صوفی کی جانب سے 2 ایمبولینسز شہر خاموشاں کیلئے عطیہ دی گئیں۔طارق صوفی نے ایمبولینسوں کی چابیاں وزیراعلیٰ کو دیں۔منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سلمان صوفی نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں