وزیر اعظم کے معتمد خاص فواد حسن فواد کو ایک سال کی رخصت پر بھیجنے کا پروگرام

سنئیر بیوروکریٹ اور وزیر اعظم کے متعمد خاص فواد حسن فواد کو رخصت پر بھیجنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے.
فواد حسن فواد وزیراعظم کے متعمد خاص ہیں اور وزیر اعظم کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں.
فواد حسن فواد نے ہی نیوز لیکس کا پہلا نوٹس وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری کیا تھا جسے آئی ایس پی آر نے مسترد کر دیا تھا.
زرائع کے مطابق انہیں ایک سال کی رخصت پر بھیجنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے .
رخصت کے دوران انہیں فارن سروس کے لیے نامزد کیا جائے گا.
واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم ہاوس میں اعلی سطح اجلاس میں بھی فواد حسن فواد کو ہٹانے کا فیصلہ زیر غور رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں