وزیر اعظم کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، تینوں سروسز چیفس کی شرکت

نیوز ویوز(اسلام آباد): (دنیا نیوز) وزیر اعظم کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مسلح افواج کے تینوں سروسز چیفس، اہم وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی ہے۔ اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے زیادہ قربانیاں کسی نے نہیں دیں۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغان حکومت کو اپنی حدود میں مؤثر کارروائیاں جاری رکھنا ہوں گی۔ اجلاس کے شرکاء نے دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں پاکستان سے زیادہ قربانیاں کسی ملک نے نہیں دیں، پاکستان افغانستان میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھے گا، افغان حکومت کو اپنی حدود میں مؤثر کارروائیاں جاری رکھنا ہوں گی۔ اجلاس کے شرکاء نے واضح کیا کہ خطے میں دیرپا قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں