وزیر اعظم کے اساسوں کو الیکشن کمیشن نے درست قرار دے دیا.

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم میاں نواز شریف کے اثاثوں کو درست قرار دیا۔
وزیراعظم کے اثاثوں کی چھان بین پولیٹیکل فنانس ونگ نے کی۔ اثاثوں کی جانچ پڑتال کے دوران وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی خط و کتابت کا فوری جواب دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ایک ارب باسٹھ کروڑ کے مالک ہیں.تفصیلات کے مطابق جاتی امراء کی جائیداد 40 لاکھ کی ہے جبکہ کلثوم نواز 15 لاکھ کا زیور رکھتی ہیں
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پولیٹیکل فنانس ونگ نے وزیراعظم کے اثاثوں میں کوئی سقم نہیں پایا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 30 فیصد ارکان قومی اسمبلی نے پولیٹیکل فنانس ونگ کے خطوط کا جواب نہیں دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں