وزیر اعظم کو پانچوں ججوں میں سے کسی نے جھوٹا نہیں کہا.جسٹس اعجاز افضل

جسٹس اعجاز افضل نے پاناما فیصلے کی غلط تشریح پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی رہنما نےکہاپانچوں ججز نے وزیر اعظم کو جھوٹا کہا ہے، ایک سیاسی رہنما نے وہ کہا جو ہم نے نہیں کہا، میں نے وزیر اعظم کو جھوٹا نہیں کہا۔

ۜجسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ اب وارننگ دے رہے ہیں کہ آئندہ ججز کو غلط طور پر منسوب کیا تو انہیں کٹہرے میں لائیں گے، ہم مقدمے کا آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ عدالت میں آنے سے پہلے تمام محکموں نے میڈیا پرنام جاری کردیے،اداروں کے سربراہان اس کے ذمہ دار ہیں، متنازعہ کمیشن کا فائدہ کسے ہوگا۔

جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دئیے کہ کون کیا کہتا ہے ہمیں کوئی سروکار نہیں، زمین پھٹے یا آسمان گرے، قانون کے مطابق چلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں