وزیر اعظم نوازشریف تحقیقات تک مستعفی ہوں.عمران خان

پاناما کیس کے فیصلے پر اپنےردعمل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نواز شریف سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پانچوں ججز نے نواز شریف کا موقف مسترد کردیا ہے، جے آئی ٹی بنانے کا پانچوں ججز کا متفق فیصلہ سامنے آیا ہے، اس کا مطلب ہے کہ تمام ججز نے نوازشریف کی منی ٹریل مسترد کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسینئر ججز نے تو نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کاکہا ہے،عمران خان نے جے آئی ٹی کی تحقیقات تک نواز شریف سےمستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں