وزیر آعظم میاں محمد نواز شریف کا استعفی دینے کی آپشن پر غور

زرائع کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے بار بار استعفے کے مطالبے اور آج اسمبلی اور سینٹ میں ہونے والے احتجاج کے بعد وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنے رفقاء سے استعفی دینے کی آپشن پر غور کرنے کی ہامی بھر لی ہے.
زرائع کا کہنا ہے کہ آپوزیشن جماعتوں کے پاناما فیصلے پر شدید رد عمل پر وزیر اعظم کے کچھ ساتھیوں نے انہیں استعفی دے کر جے آئی ٹی کی تحقیقات میں شامل ہونے کا مشورہ دیا ہے.اور کہا ہے کہ جب تک تحقیقات مکمل نہ ہو جائیں وزارت اعظمی کا عہدہ کسی پارٹی سینئر کے سپرد کر دیں.

جبکہ وزیر اعظم کے چند قریبی ساتھی اس بات سے متفق نہیں ان کا کہنا ہے کہ اکثریتی فیصلہ کی بنا پر نواز شریف اس کیس میں سرخروہوئے ہیں لحاظہ استعفی کے معاملہ پر کوئی دباو قبول نہیں کیا جائے گا اور میاں نواز شریف کسی قیمت پر عہدہ نہیں چھوڑیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں