وزیراعلی پنجاب سے برطانوی پارلیمنٹ کے 7رکنی وفد کی ملاقات -باہمی دلچسپی کے امور،پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ او رمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال۔

برطانوی پارلیمنٹ کے وفد کی قیادت رحمان چشتی کررہے تھے-انھوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کرتاہے -رکن برطانوی پارلیمنٹ رحمان چشتی کہتے ہیں کہ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے حقیقی معنوں میں عملی کام کر کے دکھایا ہے شہبازشریف نے کئی شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے-تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے لئے مزید اقدامات کرنے ہیں-پاکستان اور برطانیہ کے پارلیمنٹرین کے وفود کے زیادہ تبادلو ں سے تعلقات کو فروغ ملے گا- شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں-برطانیہ نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کی ہے-انھوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے پاکستان خود کئی برس سے دہشت گردی کا شکار ہے – دہشت گردی کے خلاف جنگ میںپاکستان کی لا زوال قربانیوں کی کوئی مثال نہیںملتی۔سی پیک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں میں بے پناہ اضافہ کیاہے-برطانوی سرمایہ کارپاکستان میں سی پیک کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں