وزیراعظم کی مشکلات میں اضافہ، اسٹیبلیشمنٹ کا بھی نواز شریف پر استعفی کے لیے دباو

زرائع کے مطابق اپوزیشن، سیاسی جماعتوں، ٹریڈ یونین
اوروکلاء کے بعد اسٹیبلیشمنٹ نے بھی نواز شریف پر استعفی کے لیے دباو بڑھانا شروع کردیا ہے.
اسٹیبلشمنٹ نے نواز شریف سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ وہ جے آئی ٹی کی مکمل شفاف تحقیقات تک اپنے عہدہ سے استعفی دے دیں.
میاں نواز شریف پہلے ہی اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کی وجہ سے استعفی کی آپشن پر غور کرنے کی ہامی اپنے رفقاء سے بھر چکے ہیں.
میاں نواز شریف کےاستعفی نہ دینے کی صورت میں پہلے مرحلے میں کچھ ممبر پارلیمنٹس انفرادی طور پر احتجاجا اپنی نشستوں سے استعفی دے سکتے ہیں ایم این ایز کے استعفوں کے بعد ممکن ہے کہ قومی اسمبلی سے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے استعفے دے دیں.
جبکہ اس تمام تر صورتحال پر وزیراعظم کا کہنا ہے کی پاناما کیس کے فیصلہ پر اپوزیشن انتشار چاہتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں